ایشیا رگبی: ایمریٹس کی کھیل کے فروغ کے لیے نئی شراکت داری

ایمریٹس ایئرلائن نے ایشیا رگبی کے ٹائٹل سپانسر کی حیثیت سے نئی کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس سے ایشیا بھر کے ممالک میں اس کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس شراکت داری سے ایشیا رگبی 36 ممالک میں سات کھلاڑیوں اور 15 کھلاڑیوں کے مختلف ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ ایشیا رگبی چیمپیئن شپ بھی منعقد کرسکے گا۔

اس شراکت داری کا مقصد ایشیا میں رگبی کو عام کھیل بنانا ہے، جہاں دنیا کی 60 فیصد آبادی ہے اور یہ اشتراک ایتھلیٹس کو بااختیار بنانے اور پرجوش پرستاروں کو فروغ دینے سے متعلق ایمریٹس کے ہدف سے ہم آہنگ ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کے صدر سر ٹم کلارک نے کہا: ’ایمریٹس رگبی کی پذیرائی کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے اور اس شراکت داری سے اس کھیل کی رسائی کو بڑھانے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔‘

ایشیا رگبی کے صدر قیس الذھلائی نے ایمریٹس اور ایشیا رگبی کے مابین اشتراک پر روشنی ڈالی۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات ایشیا بھر میں اس کھیل کی ترقی کے لیے سٹریٹجک بنیاد کے طور پر خدمات پیش کر رہا ہے۔

معاہدے کے تحت ایمریٹس کی برانڈنگ تین سال کے دوران 21 ٹورنامنٹس کا حصہ بنے گی، جن میں ایشیا رگبی مین اینڈ ویمن چیمپیئن شپس، سیونز سیریز اور یوتھ مقابلے شامل ہیں۔ ایئرلائن کی شمولیت کا آغاز ستمبر میں چین کے شہر ہانگزوہو میں ایشیا رگبی ایمریٹس سیونز سیریز سے ہوگا۔

ایمریٹس عالمی سطح پر رگبی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس وقت رگبی ورلڈ کپ، دبئی سیون سیریز اور ساؤتھ افریقن ایمریٹس لائنز کو سپانسر کر رہا ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن 2007 سے رگبی ورلڈ کپ (آر ڈبلیو سی) کو سپانسر کر رہی ہے اور 2011 میں آر ڈبلیو سی کی عالمی شراکت دار بنی۔

یہ ایئرلائن ورلڈ رگبی کے میچ آفیشلز کی جرسیوں کو بھی سپانسر کرتی ہے، جو ایمریٹس ’فلائی بیٹر‘ کٹس کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

ایمریٹس کی بھرپور رگبی پارٹنرشپ ساؤتھ افریقن ایمریٹس لائنز اور ان کے آبائی مقام ایمریٹس ایئر لائن پارک تک پھیلی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے