انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: کراچی کی جگہ ملتان میزبان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ ملتان آئندہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی میزبانی  کرے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم دو اکتوبر کو ملتان پہنچے گی اور سات سے 19 اکتوبر کے درمیان وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اس کے بعد انگلش ٹیم راولپنڈی جائے گی جہاں آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں ایک میچ ہونا تھا لیکن سٹیڈیم کو اگلے سال کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’معمولی تبدیلیوں کے باوجود ہم شائقین کی حمایت اور دورے کو یقینی طور پر یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

’ہم سخت مقابلے والی ٹیسٹ سیریز کے منتظر ہیں اور پاکستان کی معروف مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں گے۔‘

یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس میں انگلینڈ چھٹے نمبر پر ہے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

2021 میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد سے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا۔

اس کے بعد سے اس نے چھ ٹیسٹ میچوں میں شکست کھائی ہے، جس میں راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دو صفر کی شکست شامل ہے۔

انگلینڈ نے آخری بار 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اس نے تین صفر سے کلین سوئپ کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے