(راولپنڈی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک یا سنگجانی جانا ہمارا اندرونی معاملہ تھا،ہمارا سوال صرف یہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی۔PauseUnmute
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاکستان کی محبت میں سرشار اسلام اباد آئے کہ ان کی فریاد سنی جائے گی،انہیں کیا معلوم تھا کہ یہاں اُن کی جان چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ابھی تک بارہ لوگوں کی اموات کنفرم کی ہیں کبھی نہیں دیکھا کوئی مرتے وقت اپنے خون سے اپنے لیڈر کا نام لکھے یہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنان نہیں پاکستان کے شہری تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کو نہیں بھولیں گےقوم اج بھی انصاف کی متلاشی ہے بانی پی ٹی ائی کی رہائی اس تمام معاملہ کے حل کے لئے جادو کی کنجی ہے۔
Leave a Reply