(لیاری )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خواتین کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، تنگ نظر سوچ رکھنے والے اس ملک اور ہمسایہ ملک میں بھی موجود ہیں۔ملک میں ایسی سوچ والے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔خواتین ملک کی وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں.
لیاری میں پنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایسی سوچ والے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، میں نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، بہت سے مسائل ہیں، بہت شعبوں میں کام کی بھی گنجائش ہے۔ وزیر اعلیٰ پورے کراچی پر توجہ دے رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ایک جیالا میئر سامنے کھڑا ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے لیاری کے عوام کی خدمت کی، سندھ، لیاری اور پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
"جنگ ” کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب سندھ کی فٹبالرز بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں گی اور دنیا میں خواتین کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ بہت خوش ہوں لیاری میں بین الاقوامی معیار کےگراؤنڈ موجود ہیں، صوبے بھر کے نوجوان کھلاڑی فٹبال کھیلنے یہاں آئے ہیں، خواتین ملک کی وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں۔
Leave a Reply