سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، ریاست اورریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ابتک 32 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پرشرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن شروع کررکھا ہے۔ ریاست اورریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید ،عاصم ایوب ،بابرمظفر شیرعظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک شامل ہیں۔

ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ ،رحیم یار خان،مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذراور ژوب سے ہے اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے