(نئی دہلی)دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیواجیت سائیکیا کو سابق سیکریٹری جے شاہ کے عہدہ خالی کرنے پر ترقی دی گئی ہے، وہ اس سے پہلے جوائنٹ سیکرٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے تصدیق کی ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سیکرٹری جے شاہ کے یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔راجر بنی نے نومنتخب سیکرٹری کو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Leave a Reply