سوڈان:مارکیٹ پر فضائی حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

(خرطوم) سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی دارفر میں سوڈانی فوج کے فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ سوڈانی فوج نے شمالی دارفر میں مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔
ہفتہ وار لگنے والے بازار میں قریبی دیہاتوں سے بڑی تعداد میں لوگ خریداری کرنے آئے تھے جو حملے کا نشانہ بن کر ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے