ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کے معروف گلوکار اوراداکار دلجیت سانجھ کو کنسرٹ میں بلیک کے ٹکٹس فروخت ہونے کے حوالے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہےتاہم اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بھارت کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ شائقین کا کہنا ہے کہ دلجیت کی ٹکٹ بلیک ہو رہی ہے، تو میرا قصور تھوڑی ہے کہ ٹکٹ بلیک ہو رہی ہے۔ آگر آپ دس روپے کی ٹکٹ لے لو اور اس کو 100 روپے میں بیچ دو تو اس میں فنکاروں کا کیا قصور ہے۔‘
بھارتی شہر اندور میں ایک کنسرٹ کے دوران فینز سے بات کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ مجھ پرجتنے الزام لگانے ہیں، لگا دیجیے۔ ’مجھے بدنامی کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی کوئی ٹینشن ہے۔‘ زندگی میں ہر کسی کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی کو مصیبت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم اپنا کام کرتے جائیں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ انڈیپنڈنٹ گلوکاروں کو محنت دو گنا زیادہ کرنی ہو گی کیونکہ دنیا میں بھارتی موسیقی کو پروان چڑھانے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی فنکاروں نےبھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس وقت بھی ان کے ٹکٹ بھی لاکھوں میں فروخت ہوتے تھے۔ اب بھارتی گلوکاروں کے ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کو تو کہتے ہیں ووکل فار لوکل۔’ دلجیت سوسانجھ اندور کے بعد چندی گڑھ میں 14 دسمبر کو پرفام کریں گے۔
Leave a Reply