(کراچی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلہ پر مطمئن اور خوش ہوں۔
حالیہ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ جتنی کرکٹ کھیلا لڑ کر، ایگریشن اور جزبے کے ساتھ کھیلا، اس سفر میں جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور فینز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، کرکٹ فینز نے ہمیشہ سپورٹس کیا ان کا بھی مشکور ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بلکل ٹھیک وقت ہے کہ جو نوجوان کرکٹرز آئے ہیں وہ ٹیم کو آگے لے کر چلیں، نوجوان کرکٹر اچھی پرفارمنس دیں، آگے چیمپئنز ٹرافی آرہی ہے اس کیلئے سب کے لئے نیک خواہشات ہیں۔
Leave a Reply