لاہور. امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں، عوام کی نمائندگی کرنے والے بہت کم ہیں۔ یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے۔
لاہور میں طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم ملک کا تعلیمی نظام درست کرنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے، یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے۔ عوام ان کی جمہوریت پسندی سے واقف ہیں، کوئی آئے اور جماعت اسلامی کے ساتھ جمہوریت کا مقابلہ کرے، ہم طلبہ حقوق اور طلباء یونینز کی بات کرتے ہیں۔
"جنگ ” کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے۔ لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں، یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اپنی تنخواہیں بڑھا لی ہیں۔
Leave a Reply