اسلام آباد . توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست میں سپیشل جج سینٹرل، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Leave a Reply