دوسرا ون ڈے ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا

کیپ ٹاؤن . کیپ ٹاؤن میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں329 رنز بنائے اورجنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر  پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق صفر جبکہ صائم ایوب 25رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم نے 73 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔کامران غلام نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں سلمان آغا نے 33 رنز، شاہین شاہ آفریدی نے 16 رنز اور حارث رؤف نے 6 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنا مافاکا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9.6 اوورز میں 71 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیورن فورٹائن اور اینڈائل فیلکوایو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے