سابق آئی ایم ایف سربراہ کو کرپشن کے جرم میں سخت سزا سنادی گئی

میڈرڈ . سپین کی عدالت نےآئی ایم ایف کے سابق سربراہ روڈریگو ریٹو کو کرپشن کے جرم پر تقریباً 5 برس قید کی ایک اور سزا سنادی۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو ایک سال کے طویل ٹرائل کے بعد روڈریگو کو اسپین کے ٹیکس حکام کے خلاف کیس میں تین جرائم میں سزا سنا دی گئی ہے۔سابق سربراہ آئی ایم ایف پر پبلک سیکٹر کے باہر کے لوگوں سے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور ان جرائم پر انہیں 4 سال 9 مہینے اور ایک دن کی قید سنا دی گئی ہے۔

عدالت نے روڈریگو ریٹو کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹیکس حکام کو 2.08 ملین ڈالر کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ 68 ہزار 413 یورو ادا کریں۔عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے اور عدالت کے حتمی فیصلے تک انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا۔

دوسر جانب آئی ایم ایف کے سابق سربراہ روڈریگو ریٹو کے وکیل نے بتایا کہ ریٹو نے 9 سالہ تحقیقات کے دوران کسی قسم کے مشکوک کام کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ فیصلہ غیرشفاف ہے اور اس کے خلاف اپیل کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روڈریگو ریٹو اسپین کے ادارے بینکیا کے چیئرمین کی حیثیت سے غبن کے ایک اور مقدمے میں پہلے ہی دو سال قید گزار چکے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے