چیمپیئنز ٹرافی, بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان

(لاہور ) سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مجھے ابھی بھی لگتا ہے، بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی. 

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لےکر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرناہوگا، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 95 سے 96 فیصد سپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تصور کریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور وہ سینچری بنارہا ہے، پاکستان ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا لیکن اگر چیمپئینز ٹرافی ہوتی ہے تو یہ بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے