(ممبئین)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے ا±ن کا دماغ خراب کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ وہ 2012 ءکی اپنی فلم ’وکی ڈونر‘ کی کامیابی سے وہ دماغی توازن کھوبیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ فلم نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا، مجھے اس سے کافی شہرت بھی ملی۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نے اپنی کامیابیوں کا کریڈیٹ اہلیہ طاہرہ کشیاپ کو دیا اور کہا کہ زندگی کے ساتھی کا درست انتخاب کسی بھی شخص کی ذاتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شہرت ملی ، جس نے وقتی طور پر مجھے متاثر کیا لیکن بعد میں ، میں نے اس پر قابو پالیا۔ایوشمان کھرانہ نے مزید کہا کہذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ ضرورتوں کے درمیان توازن پیدا کرنا چاہئے، ابتدائی عمر میں شہرت ملنے کے باوجود میں نے خاندان اور اپنے پروفیشن میں توازن پیدا کیا۔
Leave a Reply