بھارتی کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا

(ممبئی ) بھارت کے معروف موسیقار اللہ رکھا (اے آر )رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد شوہر سےعلیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق سائرہ بانو  کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے، ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔ سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں،بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے3بچے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے