ہر سال اسٹیٹ بینک اف پاکستان، پاکستان ریمٹنس انیشی ایٹو( PRI) اور پاکستان کے 10 سرفہرست بینکوں کے ساتھ مل کر ایک کارپوریٹ اور کمیونٹی ایونٹ کا اہتمام کرتا ہے۔ اس سال کا کمیونٹی ایونٹ بارسلونا سپین میں منعقد ہوگا جہاں تقریبا ڈیڑھ لاکھ کی ایک متحرک پاکستانی کمیونٹی موجود ہے جن میں سے تقریبا 70 ہزار افراد بار سلونا اور اس کے قرب و جوار میں مقیم ہیں۔۔یہ تقریب اسٹیٹ بینک اف پاکستان اور شریک بینکوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے جہاں قانونی ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔
ائی پی جی گروپ پاکستان اور اؤٹ اینڈ اباؤٹ نے سپین میں پاک فیڈریشن اسپین کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو سٹیٹ بینک اف پاکستان ، پاکستان ریمٹنس انیشی ایٹو اور پاکستان کے 10 سرکردہ بینکوں کی رہنمائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی حمایت اور ان سے تعلق مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
20 نومبر 2024 کو ہونے والی پریس کانفرنس میں پاک سپین بزنس کونسل کے چیئرمین جناب کامران مظفر حیات اور ائی پی جی گروپ پاکستان اور اؤٹ اینڈ اباؤٹ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او جناب جواد غلام رسول نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو انے والے پاکستانی ثقافتی ایونٹ کے بارے میں اگاہ کرنا تھا جو ترسیلات زر کی مہم کا حصہ ہے۔
منتظمین نے کہا ” ان ایونٹس کا ہمارا ویزن یہ ہے کہ یادگار مواقع پیدا کیے جائیں جو کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کریں جبکہ ترسیلات زر کو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر اجاگر کیا جائے۔ ان اقدامات کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان اتحاد کی طاقت کو نمایاں کرنے اور ان کے مشترکہ مقصد اور خدمات کے ساتھ گہرا تعلق پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تقریب کی تاریخ 30 نومبر 2024
وقت ؛ شام 4 تا 8 بجے
تقریب کی قسم : پاکستانی کمیونٹی کنسرٹ (گیم شو اور تفریح پروگرام )۔
اسپانسرز; سٹیٹ بینک اف پاکستان, پاکستان ریمٹنس انیشیٹو PRI.
تقریب کا مقام: انٹر کنٹینٹل ہوٹل (ورڈی ہال روم)
شرکا کی پروفائل: جنوب مشرقی ایشیائی کمیونٹی ( بنیادی طور پر پاکستانی )
گلو کار: خماریاں بینڈ۔
یہ ایونٹ جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جہاں موسیقی اور خاندانی یکجہتی کے ذریعے ثقافت کا جشن منایا جائے گا۔ اس موقع پر جنوبی ایشیا کے کھانے پیش کیے جائیں گے اور مشہور بینڈ "خماریاں” کی شاندار پرفارمنس ہوگی۔ سٹیٹ بینک اف پاکستان اور پاکستان ریمٹنس انیشی ایٹو (PRI) کے نمائندگان ایونٹ کا اغاز اہم خطاب سے کریں گے جس میں پاکستان کی معیشت کے لیے تفصیلات زر کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ تقریب کے اگلے مرحلے میں ایک پرجوش کنسرٹ کا اہتمام ہوگا جو کمیونٹی کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کے ذریعے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب بھی دے گا۔ اس ایونٹ کا ایک اور مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا اور سرحدوں سے ماورا ایک گہرے رشتے کا جشن منانا ہے۔
برائے مہربانی رابطہ کریں:
جناب غلام رسول: +971553222275
محترمہ مریم خان: +923352661066

جناب غلام رسول971553222275+
محترمہ مریم خان: 923352661066+
Leave a Reply