(اسلام آباد )پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ 5 سال سے پاکستان سٹاک ڈالرز میں 7 فیصد منافع کما رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کہ احسن اقبال اقوامِ متحدہ میں ترقی پذیر ملکوں کی آواز رہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج خطے اور دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، مضبوط معاشی اعشاریے اور پالیسیوں کے سبب یہ بہترین کیپٹل مارکیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں دور سے شروع پروگرام نے مارکیٹ کو ترقی دی ہے، پی ایس ایکس طویل عرصے کے ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ فراہم کر سکتی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 100 انڈیکس کا گزشتہ ہفتے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنا نیا جذبہ لایا ہے، چینی کنسورشیم ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں 100 انڈیکس 373 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 648 پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave a Reply