افغان کھلاڑی نے کرکٹ میں انوکھا کام کر دکھایا

(دبئی )افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی نے کرکٹ میں انوکھا کام کر دکھایا۔

افغان کھلاڑی اللہ محمد غضنفر نے 5 دنوں میں 3 شہروں کے اندر 5 میچ کھیلے، کھلاڑی ایک میچ کھیل کر دوسرے میچ کے لیے پہنچ جاتے، وہ یواے ای میں جاری انڈر 19 ایشیاکپ میں افغانستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

اللہ غضنفر 30 نومبر کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ میں واریئرز کےخلاف ان ایکشن ہوئے اور یکم دسمبر کو پہلے شارجہ میں سری لنکا انڈر 19 کے خلاف ملک کی نمائندگی کی، پھرمیچ کے بعد تیز رفتاری سے ابوظبی پہنچے جہاں بُلز کےخلاف ٹی 10 لیگ کا میچ کھیلا۔

تاہم کھلاڑی کے ایک ساتھ 2 مختلف ایونٹس کھیلنے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے جب کہ افغانستان ٹیم نے ابھی اللہ غضنفر کے 2 ایونٹ کھیلنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے