ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں اداکار الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ نہ دکھانے پر تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بجوری وینا اور اس کے ساتھیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تھیٹر میں لگے شیشوں کو نقصان بھی پہنچایا۔
جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ تلنگانہ کے ٹاؤن چنور میں بجوری وینا نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں قائم تھیٹر میں گھس کر شور شرابا کیا اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
مظاہرین نے احتجاج اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم ‘پشپا 2، دی رول’ نہ دکھانے پر کیا اور ساتھ ہی تھیٹر کے مالک کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، اس پر تھیٹر کے مالک نے پولیس کو شکایت درج کی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجوری وینا اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم ‘پشپا 2، دی رول’ کا سال بھر انتظار کیا گیا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرے گی۔یہ فلم بھارت میں گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے جس کے ہیرو تیلگو اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندنا ہیں۔
Leave a Reply