وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان، نام بھی سامنے آگئے

(اسلام آباد )وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے مطابق بتایا کہ سردار یوسف، طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل ملک کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت کی 2 خواتین کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے