سعودی عرب نے برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کا بڑا حصہ خرید لیا

(ریاض) سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے  اعلان کیا ہے  کہ اس نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ میں 15 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔العربیہ کے مطابق پی آئی ایف نے "ایف جی پی ٹاپ کو "میں تقریباً 15 فیصد حصص کے حصول کو مکمل کر لیا ہے، جو کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔

پی آئی ایف کے  ڈپٹی گورنر اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے سربراہ ترکی النویصر نے کہا ہیتھرو ایئر پورٹ برطانیہ کا اہم اثاثہ اور عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہے، ہمیں اس میں سرمایہ کاری کرنے پر خوشی ہے۔ہم بنیادی ڈھانچے کو نیٹ زیرو کی منتقلی میں مدد دینے والے ایک اہم شعبے کے طور پر اہمیت دیتے ہیں۔النویصر نے مزید کہا کہ ہیتھرو دنیا کے لیے ایک اہم گیٹ وے ہے اور  پی آئی ایف ہوائی اڈے کی ترقی کی حمایت کرنے اور اسے عالمی ہوا بازی کے مرکز کے طور پر برقرار رکھنے میں مدد کرنے کے لیے پر امید ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے