فلم پشپا کے اداکار الوارجن جیل سے رہا ہونے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی

حیدر آباد (ویب ڈیسک) میگا ہٹ تامل فلم سیزیر پشپا کے سٹار الو ارجن کو جیل سے رہا کردیا گیا۔PauseUnmute

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار الو ارجن کو آج صبح حیدرآباد دکن کی جیل سے رہا کیا گیا۔ جیل سے رہائی کے بعد سپر سٹار الو ارجن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔

الو ارجن نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ میں متاثرہ فیملی سے تعزیت کرتا ہوں۔ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے۔ میں قانون کی پابندی کرنے والا شہری ہوں اور مقدمے کے سلسلے میں پولیس سے تعاون جاری رکھوں گا۔

پشپا فلم کے سٹار الو ارجن کوگزشتہ روز حیدرآباد دکن میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم سٹار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 4 دسمبر کو پشپا 2 کی ریلیز کے موقع پر بھگدڑ میں 39 سالہ خاتون ہلاک اوران کا بیٹا  زخمی ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے