گورنر سندھ  اسلام آباد پہنچ گئے، خالد مقبول اور فاروق ستار کے ہمراہ اہم  شخصیت سے ملاقات متوقع

(اسلام آباد )گورنر سندھ  کامران ٹیسوری  اسلام آباد پہنچ گئے،ایم کیو ایم کے رہنما ؤں خالد مقبول اور فاروق ستار کے ہمراہ  اہم  شخصیت سے آج  ملاقات متوقع ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ گورنر سندھ ، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول اور فاروق ستار کی آج شام فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال، سیاسی عدم استحکام اور مدارس رجسٹریشن کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔ 

"جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی ترمیمی مسودے پر بھی گفتگو ہو گی۔ مسلم لیگ (ن )نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، اب اس پر کام شروع ہونا چاہیے، کوشش ہے مدارس رجسٹریشن اور بلدیاتی ترمیمی مسودے پر مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کر سکیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ملاقاتیں اور بات چیت چلتی رہتی ہے، چاہتے ہیں مسلم لیگ( ن) ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر دیگر جماعتوں سے بات چیت شروع کرے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے