فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبعیت خراب ہوئی تو کرینہ کپور نے کیا کیا؟

ممبئی (ویب ڈیسک) لیجنڈری اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور بھی شامل ہوئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابقاس ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ تھوڑی تناؤ کا شکار نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر کرینہ کپور اپنے پرسکون اور دوستانہ انداز میں عالیہ کے نزدیک جاکر ان کو مسکراہٹ کے ساتھ تسلی دیتی ہیں، جس کے بعد ان کے تناؤ میں کافی کمی آجاتی ہے، اس کے بعد دونوں نے کپور خاندان کے دیگر افراد بشمول رنبیر کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان، رندھیر کپور اور ببیتا کپور کے ساتھ گروپ فوٹو کےلیے پوز دیا۔

یہ فیسٹیول آر کے فلمز، فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (NFDC) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، ’’راج کپور 100: سیلیبریٹنگ دی گریٹ شو مین‘‘ کے تحت 13 سے 15 دسمبر تک بھارت کے 40 شہروں اور 135 مقامات پر راج کپور کی کلاسک فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس فیسٹیول میں ’’آوارہ‘‘، ’’شری 420‘‘، اور ’’میرا نام جوکر‘‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے پروفیشنل کیریئر میں خاصی مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں وسان بالا کی فلم ’’جگرا‘‘ میں نظر آئیں، جو ان کے پروڈکشن ہاؤس ’’ایٹرنل سنشائن پکچرز‘‘ کے بینر تلے بنائی گئی دوسری فلم تھی، ان کا اگلا پروجیکٹ ’’الفا ود شروری‘‘ ہے، جو یش راج فلمز کی جاسوسی کائنات میں خواتین کی قیادت پر مبنی پہلی فلم ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے