ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کر دیتے ہیں: چیف جسٹس 

گھوٹکی . چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، تسلی سے انسان خراب ہو جاتا ہے، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کردیتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گھوٹکی بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بار کے تحفظات جلد دور کئے جائیں گے، جو میں نے کمٹمنٹ کی ہے، ضرور پورا کروں گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے تقدس کو برقرار رکھا جائے، چیف جسٹس سندھ نے آپ کے تمام مسائل سے آگاہ کیا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، میرے لئے فخر کی بات ہے، ضلع گھوٹکی خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع سے بہتر ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے