محمد یونس نے بنگلہ دیش میں انتخابات کی تاریخ بتا دی

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے قیام کے حوالے سے 16 دسمبر کو قوم سے خطاب کے دوران محمد یونس نے کہا کہ اگر انتخابی اصلاحات مکمل کرلی جائیں تو ملک میں عام انتخابات آئندہ برس 2025 کے آخر تک ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بڑے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں چند ماہ قبل اپنا عہدہ چھوڑ کر پڑوسی ملک بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کام کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش کے سربراہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کا خطاب میں کہنا تھا کہ اگر سیاسی اتفاق رائے ہو، درست ووٹر لسٹ تیار کی جائے تو اصلاحات کے ساتھ 2025 کے آخر میں الیکشن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے بعد ہی انتخابات ممکن ہوں گے، اگر مزید اصلاحات درکار ہوئیں اور قومی اتفاق رائے کو مدنظر رکھا جائے تو اس میں 6 ماہ مزید بھی لگ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے