26 نومبر  کے احتجاج میں زخمی ہونیوالا پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہو گیا

 راولپنڈی . 26 نومبر  کے احتجاج میں زخمی ہونیوالا  پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 نومبر کواحتجاج  میں شدید زخمی پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھے  ۔لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ۔لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور3 بیٹیاں شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  کہ 25/26 نومبر کواحتجاج کی آڑمیں  پرتشدد حملے کیے گئے، سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی  ہے جبکہ متعدد زخمی   ہیں ۔اس کے علاوہ  پنجاب پولیس کے 2 اہلکار شہید جبکہ تقریباً  119 اہلکار زخمی ہوئے. پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے، پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں، مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی  گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے