ڈھا کا . بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم اور شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کےلئے بھارت سے مطالبہ کردیا۔
خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد رواں برس اگست میں اپنی حکومت کے اختتام کے بعد بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے بنگلہ دیشن نے بھارت کو درخواست دی جس کی بنگلہ دیشی قائم مقام وزیرِ خارجہ توحید حسین نے تصدیق بھی کردی۔
ڈھاکا میں صحافیوں سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ "ہم نے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کےلئے یہاں مطلوب ہیں۔ شیخ حسینہ مفرور ہیں، انہیں بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ درخواست ایک نوٹ وربل کے ذریعے بھیجی گئی ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے توحید حسین کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم توقع کی جارہی ہے کہ بھارت اس معاملے پر جلد جواب دے گا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیرِ داخلہ جہانگیر عالم نے کہا تھا کہ ان کی وزارت نے شیخ حسینہ کی واپسی کےلئے وزارتِ خارجہ کو خط بھیجا ہے۔
جہانگیر عالم کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور اس معاہدے کے تحت شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس لایا جا سکتا ہے۔
Leave a Reply