بھارتی گلو کار ابھیجیت نے مہاتما گاندھی کو پاکستان کے” بابائے قوم” قرار دے دیا

ممبئی . معروف پلے بیک گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے مہاتما گاندھی اور میوزک لیجنڈ آر ڈی برمن کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آر ڈی برمن موسیقی کی دنیا کے بابائے قوم ہیں۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ نے مہاتما گاندھی کو پاکستان کے” بابائے قوم” قرار دیتے ہوئے کہابھارت پہلے سے موجود تھا، پاکستان بھارت سے الگ ہوا۔ گاندھی کو بھارت کے بابائے قوم کہنا ایک غلط فہمی ہے۔ وہ پاکستان کے وجود کے ذمہ دار تھے۔

ابھیجیت نے اپنے کیریئر میں آر ڈی برمن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ” آر ڈی برمن مہاتما گاندھی سے بڑے تھے”۔انہوں نے بتایا کہ برمن کی سرپرستی میں ان کی موسیقی کا سفر شروع ہوا اور انہیں پہلا موقع ایک بنگالی فلم میں آشا بھوسلے کے ساتھ گانے کا ملا۔

 ابھیجیت نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے اختلافات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا”میں ان سے عمر میں بڑا ہوں، وہ آکر مجھے گلے لگا سکتے تھے، لیکن لوگوں نے مجھے نظرانداز کرنا پسند کیا۔ مجھے غصہ نہیں بلکہ دکھ پہنچا”۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے