تہران .ایران میں بس اور ایندھن لے جانے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوگئے، یہ چند روز کے دوران ہونے والا دوسرا مہلک حادثہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ حمد مہدی ساجدی نے سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کو بتایا کہ زاہدان کے قریب فیول ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 9 افراد کی جان چلی گئی جبکہ دیگر 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں حادثے کی وجوہات کا نہیں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی صوبے لوریستان میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ایران کے صوبے لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
یاد رہے کہ صوبہ لوریستان ملک کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 350 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔اگست میں عراق جانے والے کم از کم 28 پاکستانی اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کی بس وسطی ایران میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔
Leave a Reply