پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی باولرز نے ساوتھ افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا ، تین کھلاڑی آوٹ

(ڈربن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے باولنگ سے کمال کردیا ، ابتدا میں ہی ساوتھ افریقہ کے تین کھلاڑی پویلین بھیج دئیے ، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وین در ڈوسن کی وکٹ لی تو پھر ابرار احمد نے بھی پاور پلے میں دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ۔ ساوتھ افریقہ نے چار اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 28رنز بنا لیے ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ڈربن میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے آنرک نوکیے کو پیر میں چوٹ کی وجہ سے اس میچ میں آرام کروایا گیا ہےجبکہ تبریز شمسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں  محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں رسی وین ڈر ڈوسین، رِیزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈونوون فیریرا، جارج لِنڈے، انڈائل سمیلانے، نقابا پیٹر، کوینا مافاکا اور اوٹنیل بارٹمن شامل ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے